صوابی( نمائندہ جنگ ) صوابی میں یارحسین پولیس نے افراد کے قتل میں مطلوب دواشتہاری‘ دوسری کاروائیوں میں بیٹے کو قتل کرنے والی ماں اورپولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔25 اپریل 2014کی رات سوا بارہ بجے علاقہ تھانہ یارحسین میں بمقام گل آباد نہر کے قریب نامعلوم ملزمان نے پک اپ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 5افراد کوقتل اور 9افراد شدید زخمی کردیاتھا۔ جس کے بعد 2ملزمان کو 48گھنٹوں میں گرفتار کر لیاگیا تھا جبکہ کیس میں مطلوب 2ملزمان امان اللہ اور شاہ نظر کی گرفتاری کے لئے سر توڑ کوشش جاری تھی ،ملزمان کی علاقہ خاص میں موجودگی پر ڈی ایس پی لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین جواد خان نے کامیاب کاروائی کرکے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی میں قتل میں مطلوب اشتہاری حماد ولد جہان زیب سکنہ یارحسین کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔s