• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، آ لائشو ں سے گھی بنا نے وا لی ایک اور فیکٹر ی پکڑی گئی، مالک سمیت 16 افرا د گر فتا ر

ملتان (سٹاف رپورٹر) جا نوروں کی آ لائشو ں سے گھی بنا نے وا لی ایک اور فیکٹر ی کو سیل کر کے مالک سمیت 16 افرا د کو گر فتا ر کر لیا گیا ۔ فیکٹری سے بھاری مقدا ر میں مر د ہ جا نوروں کی ہڈ یا ں اور با قیا ت سمیت کئی من تیا ر گھی بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر  ضلعی ٹا سک فو ر س برا ئے فو ڈ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطا ء الحق کی سر برا ہی میں چو نگی نمبر 14  دو لت گیٹ روڈ پر گھر میں قا ئم فیکٹر ی پر چھا پہ ما را تو جا نورو ں کی آ لائشو ں کو پگھلا کر چر بی کے ذریعے گھی تیا ر کیا جا رہا تھا ۔ٹا سک فو ر س نے پو لیس کے ہمرا ہ موقع پر 16 افرا د کو گرفتا ر کر کے تھا نہ دہلی گیٹ منتقل کر دیا اور مقد مہ در ج کر لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطا ء الحق نے فیکٹر ی کو سیل کر کے مر د ہ جا نوروں کی ہڈ یا ں اور با قیا ت سمیت کئی من تیا ر گھی قبضے میں لے لیا ۔ مذ کو ر ہ فیکٹر ی کو چند رو زقبل انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیل ہونیوالی  فیکٹر ی سے بھی آ لا ئشیں پگھلا کر خام ما ل سپلا ئی کیا جاتا تھا ۔دریں اثناءصو با ئی وزیر خورا ک پنجا ب محمدبلا ل یٰسین نےفیکٹر ی کا معائنہ کیا ۔ سیکر ٹر ی خورا ک آ صف بلال لو د ھی اور ڈ ی سی او نا در چٹھہ بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔صو با ئی وزیر خوراک نے گر فتا ر ملزمو ں کے خلا ف سخت قا نو نی کا رروا ئی کا حکم دیا۔ صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے صو با ئی وز یر نے کہا کہ صو بے بھر میں زہر یلی اور مضر صحت اشیاء خوردونوش تیا ر کر نے وا لی فیکٹر یو ں اور کا ر خا نو ں کے خلا ف آ پر یشن شر وع کر دیا ہے، اس ضمن میں ملتان ضلع بہت زیا د ہ سر گر م ہے جہا ں گز شتہ 2 ہفتو ں کے دورا ن در جنو ں کا رروا ئیا ں عمل میں لائی گئی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ عو ام کو کھا نے کے نا م پر زہر یلا کھلا نے وا لے کسی رعا یت کے حقدا ر نہیں ہیں ۔ حکو مت پنجا ب جلد فو ڈ اتھا رٹی کا دا ئر ہ کا ر پو ر ے صو بے میں پھیلا نے و الی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو فوڈ ایکٹ کے تحت سخت سزائیں تجو یز کر نے کی سفا ر شا ت بھجوا ئی جائیں گی تا کہ کسی کو اس مکرو ہ دھند ے کی سرپرستی کرنے کی جرأ ت نہ ہو ۔ 
تازہ ترین