• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ، مسلح شخص کی کار پر فائرنگ ،نجی کمپنی کامنیجرکونسلر بھائی سمیت قتل

صوابی( نمائندہ جنگ )یار حسین ضلع صوابی میں موٹر کار پر فائرنگ سے نجی ٹوبیکو کمپنی منیجر اور اس کا کونسلر  بھائی  جاں بحق جب کہ دوسرا بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا ۔ شکیل احمد سکنہ تر لاندی نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد حاجی منتظر شاہ اور بھائی اعجاز احمد کے ہمراہ موٹر کار میں اپنے والد کو ٹوبیکو کمپنی چھوڑنے چھوٹا لاہور جارہے تھے جب ان کی کار یار حسین کے قریب قدمے لار کے مقام پر پہنچی تو پہلے سے تاک میں بیٹھے مسلح شخص طارق سکنہ تر لاندی نے کار کو روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کا باپ حاجی منتظر شاہ اور ان کا جنرل کونسلر بھائی اعجاز احمد جو کہ ڈرائیونگ کر رہا تھا موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ وہ شکیل احمد فائرنگ سے معجزانہ طور پر بچ گیا وجہ قتل تنازغہ خواتین بیان کی گئی ہے .یار حسین پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناء صوابی مر دان روڈ پر علاقہ تھانہ کالو خان کے حدود میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار یوسف سکنہ آدینہ جاں بحق ہو گیا کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی .
تازہ ترین