اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران بحث میں حصہ لیتے ہوئے تجویز دی کہ ایوان بالا کے اختیار کو بڑھایا جائے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صورت میں عددی بنیادوں پر سینیٹ کے ووٹوں کی تعداد کم ہونے سے اس کی اہمیت کم نہیں ہونی چاہئے کیونکہ قومی اسمبلی کے 342 اراکین کے مقابلے میں سینیٹ کے 104 اراکین عددی طور پر کم ہیں اس لئے صوبوں کی صحیح طور پر نمائندگی نہیں ہوسکتی اس صورت کے پیش نظر صوبوں کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے ایوان بالا کے اختیارات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔