صوابی ( نمائندہ جنگ) مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کیلئے لانے والا قتل کا ملزم ہتھکڑی کھول کر فرار ہوگیا، ملزم کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پولیس ضلع بھر میں چھاپے ماررہی ہیں ،پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی سہ پہر تھانہ زیدہ کو مطلوب گرفتار قتل کا ملزم سید نواب کوپولیس لائن کے اہلکاروں نے مجسٹریٹ درجہ اول جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور عدالت میں 15AA کے مقدمہ میں پیشی کے لئے دیگر اٹھارہ قیدیوں کے ساتھ لایا گیا ۔اس دوران انہوں نے عدالت میں رش سے فائدہ اٹھا کر ہتھکڑی کھول دی اور فرار ہوگیا ،معلوم ہوا ہے کہ پولیس لائن صوابی کے کئی اہلکار فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر معطل کردئیے گئے ،