سرائے عالمگیر(نامہ نگار) ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہےکہ2سال بچے کو دودھ پلانے والی مااں بریسٹ کینسرسےمحفوظ رہتی ہے اسکےساتھ ماں کا دودھ پینے والا بچہ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے یہ بات انہوں نے بریسٹ کینسر کے حوالے سے سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کہی،سیمینار میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزر ، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔