• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب جنگیز مری نے کوہلو کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیا‘قبائلی معتبرین

کوہلو(پ ر)مری قبائل کے معتبرین وڈیرہ حاجی احمدنواز ژنگ مری‘میر ذاکر بجارانی مری‘ماما جمیل زرکون‘روزی خان ژنگ مری‘ڈاکٹررازے مری‘ڈاکٹر خالد رہزن مری ‘عبدالرحمن لانگانی مری‘ حاجی آدم خان شیرانی مری‘ملک سلطان کلکرنی مری‘یارمحمد مری ودیگر نے کہاہے کہ صوبائی وزیر نواب جنگیز خان مری کی ذاتی کائوشوں سے کوہلو کے عوام کو ریلیف مل رہاہے خصوصاً نواب مری کے حالیہ دورہ کوہلو کے موقع پر لوگوں کے مسائل سے آگاہی‘ ترقیاتی اسکیموں کی منصفانہ تقسیم اورکھلی کچہری کے موقع پر مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے نواب مری اوران کے فرزند ڈسٹرکٹ چیئرمین کوہلو نوابزادہ بزیر خان مری حقیقی معنوں میں کوہلو کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں انہوںنے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی طرح عوام کے مسائل حل کرینگے۔
تازہ ترین