• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ، ملتان میں 45ہزار پولیس افسراورجوان ڈیوٹی دینگے

ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے محرم الحرام کے حوالہ سے اپنے سیکیورٹی پلان حتمی شکل دیکر جاری کر دیا ہے۔محرم الحرام کے دوران ملتان شہر سے کل 487جلو س برآمد ہوں گے جن میں سے 104جلوس ــ"اے "کیٹگری کے اور 383ـ"بی "کیٹگری سے ہے جبکہ اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل 1591مجالس بھی منعقد ہوں گی ان مجالس میں 441مجالس کا تعلق "اے "کیٹگر ی سے جبکہ 1150مجالس کا تعلق ــ"بی"کیٹگری سے ہے ۔محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 4500ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن کی معاونت 1110قومی رضا کاراور volunteers1750 کریں گے ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر رضوان تمام سکیورٹی انتظامات کی سرپرستی کریں گے جبکہ تمام ڈویژنل ایس پی اپنے اپنے ڈویثرن کے انچارج ہوں گے۔ اس سلسلہ میں یکم محرم الحرام اور سات محرم الحرام کے فلیگ مارچ بھی کیا جائے جبکہ شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائیگی اور ایلیٹ فور س اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔ سی پی او ملتان ڈاکٹر رضوان نے سکیورٹی پلان بارے پولیس افسران و اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ  تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز /ایس ایچ اوزکریں گے۔جو خود تمام ڈیوٹی کی نگرانی ،کمی بیشی ،بروقت مقام ڈیوٹی پر نفری بھجوانے ،ملازمان کو بریف کرنے کے علاوہ قابل اعتراض وال چاکنگ ،پوسٹر ،پمفلٹ ،تقاریر اور لائوڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں گے۔تمام افسران و ملازمان غیر جانبداری ،انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔ مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنا یا جائے گیا۔پولیس لائن میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین