ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے بھٹہ مزدور خاندان کی کفالت کیلئے 200خاندانوں کا کوٹہ منظور کرکے کارروائی کیلئے ملتان بھجوا دیا ہے گزشتہ روز دفتر محکمہ لیبر ملتان کو حکومت پنجاب کی جانب سے 200بھٹہ مزدور خاندانوں کی کفالت کیلئے کوٹہ کی منظوری کی چھٹی وصول ہوئی ہے جس کی ہدایت پر بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مختلف خاندانوں کی رجسٹریشن کے مطابق ذمہ داروں کو لیبر آفیسر نے طلب کر لیا ہے ۔