سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں محر م الحرا م کے سیکورٹی پلا ن کو حتمی شکل دے دی گئی عاشور ہ محر م کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2436 مجا لس جب کہ 664 جلو س نکالے جا ئیں گے امن وا ما ن کے قیا م میں مد د کے لئے پاک فو ج کی دو کمپنیو ں کی خد ما ت حاصل کی گئی ہیں ۔محر م الحرا م کے مہینے کا آغا ز ہو تے ہی سرگودھا میں سیکورٹی کے پلا ن پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھرمیں رجسٹر ڈ مسا جد کی تعداد 1860 جب کہ اما م با ر گا ہو ں کی تعداد 240 ہے جن کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظاما ت کئے گئے ہیں 3200 پولیس اہلکار امن و اما ن قائم رکھنے کے لئے فرائض انجا م دیں گے جب کہ شہر ی دفاع کے رضا کا ر اور امن کمیٹیوں کے اراکین کے علا و ہ بلد یا تی نما ئند ے بھی امن قائم رکھنے کے لئے انتظامیہ کی مد د کر یں گے ۔ ضلعی انتظامیہ نے 46 علما ء کر ا م کے ضلع میں دا خلے پر پا بند ی عا ئد کر دی ہے اس کے علا و ہ تما م مجالس اور جلو سو ں کی سی سی ٹی وی کیمر و ں سے مانیٹرنگ کی جا ئے گی اور مجالس کی وڈیو ریکارڈنگ کی جا ئے گی ۔