• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Cng Business Down In Multan
گیس کے بحران کی وجہ سے سی این جی کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، ملتان ریجن کے137کے قریب سی این جی اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔

ملتان ریجن کے 220میں سے صرف 83سی این جی اسٹیشن کھلے ہیں،جن کی بندش بھی شروع ہوگئی ہے ،جس کے باعث اس کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوگیا ہے ۔

سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کا کہنا ہے کہ بےجا ٹیکس کے باعث 83کھلے اسٹیشن بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں، سی این جی سیکٹرکےبحران کوایل این جی کی فراہمی سے بھی ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ گیس بحران کی وجہ سےسی این جی سےوابستہ افراد کاکاروبارٹھپ ہوگیا ہے، ایل این جی کی فراہمی بھی آدھا دن کی جارہی ہے۔

ملتان ریجن میں ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، خانیوال، وہاڑی اورلودھراں شامل ہیں، ایک سی این جی سے 50 افراد براہ راست جبکہ ڈیڑھ سے 2 سو افراد بلاواسطہ وابستہ تھے، بند ہونے والے 137سی این جی اسٹیشنز کے باعث تقریباً 27ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
تازہ ترین