وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے ذہنی دیوالیہ پن کی نشانی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران جمہوری اداروں کے ذریعے عوامی جذبات پیش کرنے کے بجائےسازشوں میں مصروف ہیں۔
پرویز رشید کہتے ہیں کہ جس وقت قوم کے نمائندے سنجیدہ مسائل پر سر جوڑ کر اکٹھے بیٹھے تھےعمران خان اس وقت نتھیا گلی میں سیر سپاٹوں اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
پرویز رشید نے مشورہ دیا کہ عمران خان اپنی سیاسی رنجشوں اور سیاسی مفادات کو کشمیر کاز سے الگ رکھیں۔