سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایک سال بعد بھی لیزر لیولر کسانوں کو نہ مل سکا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی زمین کی سطح کو برابر کرنے کے لئے ضلع سیالکوٹ میں پچھلے سال بذریعہ قرعہ اندازی62کسانوں کو نام نکالا گیا جن میں سے ابھی تک صرف15کسانوں کو لیز لیولر دیا گیا جبکہ47کسان تاحال لیزر لیولر سے محروم ہیں۔