• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ضلع سیالکوٹ میں سکولوں ،کالجوں میں تقریبات

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ضلع سیالکوٹ میں سکولوں ،کالجوں کی سطح  پر تقریبات کا انعقادکیا گیا ۔گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر  خواتین یونیورسٹی  سیالکوٹ  ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اساتذہ کا اہم ترین کردار ہوتا ہے جو نئی نسل کے لئے منازل کا تعین کرکے ان کو کامیاب انسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ استا د کو روحانی باپ کا درجہ اس لئے بھی دیا گیا ہے کہ وہ روح کی پاکیزگی کے ذریعے فلاح کا ذمہ انجام دیتا ہے جس  سے ملک کی ترقی اور استحکام ظہور پذیر ہوتا ہے۔ پاکستان کی آبادی میں خواتین کا آبادی میں50فیصد سے زائد تناسب ہے جن کا سود مند اور فعال کردار ملکی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے مگر ہماری قومی زمہ داری ہے کہ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انکی شخصیت میں نکھار پیدا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر استاد لگن سے اپنے فرائض ادا کرے تو معاشرتی خرابیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے
تازہ ترین