سرگودھا(نامہ نگار)پاکستان ایشین سٹائل کبڈی ٹیم ویت نام میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد کامیاب ہوکر پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم میں شامل دو نوجوان محمد عمران (پاک آرمی) اور محمد ارسلان میتلہ (ائیر فورس) جن کا تعلق سرگودھا کے چک 102 شمالی اور 88 شمالی سے ہے۔ دونوں کھلاڑی سرگودھا پہنچے تو کبڈی کے نامور کھلاڑیوں، کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حبیب الرحمٰن و دیگر عہدیداروں اور شہریوں نے ان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا۔