• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکرٹری فنانس پنجاب کا دورہ سرگودھا، ٹی ایم اے کے مالی معاملات کا جائزہ

سرگودھا(نامہ نگار) ایڈیشنل سیکرٹری فنانس پنجاب سید مبشر حسین نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سرگودہا کے دورہ کے دوران ڈائریکٹر لوکل فنڈزآڈٹ کے دفتر میں ٹی ایم اے سرگودہا کے مالی معاملات کا جائزہ لیااور اس ضمن میں محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں مالی معاملات کے بارے میں ہدایات دیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ا کاؤنٹس آفیسر ملک کرامت حسین کے دفتر میں دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور مختلف محکمانہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین