مردان ( نمائندہ جنگ)مردان چیمبر کے دوتاجر گروپوں کی کشیدگی کے باعث آدھا شہر جام رہا،چیمبر کے دفتر سے متصل ریسکیو 1122، سکول اور کالجوں کے ساتھ ساتھ سیکرٹریٹ اورضلع کچہری میں موجودہ ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنارہا پانچ گھنٹے تک مسلسل اہم شاہراہ کی بندش کے باعث شہری شدید پریشان رہے اور جگہ جگہ بدترین ٹریفک جام رہا۔