ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے لیہ میں مٹھائی سے ہلاکتوں کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس تھانہ فتح پور سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔فاضل عدالت میں ملزم عبدالغفارنے وکیل ملک محمد سلیم کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ پولیس تھانہ فتح پور لیہ نے زہریلی مٹھائی کھانے سے 30 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کیا جس میں درخواست گذارکو بھی غلط طورپرگرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ وہ زرعی ادویات کاڈیلرہے اوردکان کی تعمیر کی وجہ سے زرعی ادویات قریبی واقع طارق اورخالد محمود کی مٹھائی کی دکان میں رکھ دیں تھیں جہاں کسی نے زرعی دوائی کی بوتل مٹھائی میں ڈال دی جس سے ہلاکتیں ہوگئیں جبکہ دکان مالکان اورواقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اورمحض غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے اس لئے درخواست گذارکوضمانت پر رہاکرنے کا حکم دیا جائے۔