• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ،اعتزاز احسن

Doesnt Want Not War Between Pak And India
پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نان اسٹیٹ ایکٹرز پر پابندی لگانے میں ناکام رہی ہے ،پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی،وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کی تقریر میں کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیا، انتظار ہے وزیر اعظم بھارتی جاسوس کانام کب لیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث کے دوران سینیٹ میں قائد ایوان اعتزاز احسن نے کہا کہ 46 ارب ڈالر پاکستان کی یک جہتی سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔ قومی یک جہتی کےلیے حکومت بھی دو تین اہم اقدامات کرے ۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ آپس میں غلط فہمیاں دور نہ ہوئیں تو کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑیں گے ،تاثر پھیل رہاہے کہ سی پیک چائنا پنجاب اکنامک کوریڈور ہے ، یہ ہمیں منظور نہیں۔

وزیراعظم پاناما سے جان چھڑالیں گے تو مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں گے ، پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ، دو نوں جوہری طاقتیں ہیں ، تھوڑی بہت گولیاں چلتی رہیں گی ، لیکن جنگ نہیں ہوگی۔

اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ مودی کو انتہا پسند ذہنیت کے طور پر شناخت کیا گیا، اس قسم کےلوگ یہاں بھی ہیں ۔

الیاس بلور نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے،بتائیں کون ہمارا دوست ہے۔
تازہ ترین