• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریو اولمپکس میں فرائض نبھانے والے باکسنگ ریفریز اور ججز معطل

لوزان ( جنگ نیوز) انٹرنیشنل باکسنگ ایسویسی ایشن کی جانب سے ریو اولمپکس کے باکسنگ مقابلوں کے نتائج میں گڑبڑ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس بنا پر حکام نے میگا یونٹ میں فرائض انجام دینے والے 36 ریفریز اور ججز کو تاحکم ثانی معطل کردیا ہے۔ وہ تمام افراد مشتبہ نتائج کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی سطح کے مقابلے میں تعینات نہیں کیے جائیں گے۔ ریو گیمز کے دوران باکسنگ مقابلوں کے نتائج پر سخت تنقید کی گئی تھی اب آئبا نے اس پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مشتبہ اسکورنگ سسٹم کی جانچ شروع کردی ہے۔ جبکہ 10 پوائنٹس کی متنازعہ گول کے نظام میں بھی بہتری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ریفریز  اور ججوں اور تکنیکی اور قوانین کمیشن کی میٹنگ میں آئبا نے ریو اولمپکس باکسنگ ایونٹ پر ہونے والی نتکہ چینی کے بعد پورا نظام کا ازسر نو جائزہ لینے اور اسے مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جائے۔ آئبا کے صدر ڈاکٹر چنگ کی یو وو نے کہا کہ ریو 2016 میں باکسنگ مثبت باتوں کے ساتھ غلط وجوہات سے بھی شہ سرخیوں میں رہی۔ حالانہ عالمی تنظیم کے طور پر ہم نے اچھا کام کیا۔ باکسنگ کے زیادہ تر مقابلوں پر مثبت ردعمل ملا لیکن  کچھ فیصلے متنازع بھی ثابت ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئبا  کے ریفری اینڈ ججز پراسیس میں بہتری ضروری ہے۔ ریو میں ریفرینگ پر کافی تنقید ہوئی اور بہت باکسر نے امتیازی سلوک کا شکار ہونے کی شکایت کی ۔ عالمی تنظیم نے پیشہ ورانہ انداز کی 10 پوائنٹس کے ریفرینگ نظام پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن اس میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کی۔ آئبا چیف کے مطابق ہمارا خیال ہے کہ موجودہ 10 پوائنٹس کے نظام کھیل کے لئے بہترین ہے لیکن کمیشن نے مستقبل میں ہونے والی مقابلوں میں فاتح کے انتخاب کیلئے تمام پانچ ججوں کے اسکورکارڈ ایک ساتھ کھولنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہم تمام تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 
تازہ ترین