• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سے جاری کردہ الطاف حسین کی نئی ویڈیو، بیمار نظر آرہے ہیں

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) متحدہ قومی موومنٹ لندن نے تنظیم کے بانی  کے حوالے سےایم کیو ایم پاکستان کے ارکان  اسمبلی کی جانب سے  ان قیاس آرائیوں کا تدارک کرنے کیلئے کہ اب  ا لطا ف حسین  بات کرنے کے بھی قابل نہیں رہے ہیں اورکوئی دوسرا شخص آواز بدل کر ان کے بیان جاری کررہا ہے ان کی نئی ویڈیو زجاری کردی ہیں، تاہم نئی جاری کردہ ویڈیو زمیں بھی با نی ایم کیو ایم بیمار نظر آرہے ہیں ان سے ظاہر ہوتاہے کہ ان کی صحت بہتر نہیں ہے اور ان کاوزن بہت بڑھ چکا ہے، با نی ایم کیو ایم کی آواز سے صاف ظاہر کہ نہ صرف ان کی صحت بہتر نہیں ہے بلکہ اب انہیں پارٹی پر پہلے جیسی گرفت بھی حاصل نہیں رہی ہے۔ نئی ویڈیوز میں ایم کیو ایم کے بانی ان لوگوں پر گرجتے برجتے نظر آرہے ہیں جن لوگوں نے کہاتھا کہ ان کی آواز ڈب کی جارہی ہے،واضح رہے کہ الطاف حسین نے 2ہفتے قبل ندیم نصرت ،واسع جلیل اور مصطفیٰ عزیزآبادی کے ذریعے ارکان اسمبلی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی لیکن ایک کے سوا کسی نے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا۔ 
تازہ ترین