ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ قطب پور نے بیوہ کو گھر میں گھس کر اغوا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق رشید والا کے رہائشی اللہ بخش نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کی بیوہ ہمشیرہ گھر میں موجود تھی کہ محمد حیات، خادم، منظور، الطاف، اور اسلم آ گئے اور زبردستی اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ دریں اثنا پولیس تھانہ نیو ملتان نے لڑکی کےاغوا کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، نوازش علی نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ، پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔