سڈنی ( اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں کرکٹ کیلئے ایک مشکل ہفتہ شروع ہونے جا رہا ہے کیونکہ سڈنی کی ایک مقامی عدالت میں کھلاڑیوں کی حفاظت اور کھیل کے دوران ہونے والی موت کے حوالے سے ایک کھلی سماعت ہونے جا رہی ہے۔ یہ مقدمہ شیفیلڈ میچ کے دوران معروف کرکٹر فلپ ہیوز کی سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ہونے والی موت کے پس منظر میں شروع کیا گیا ہے۔ ماہرین اس کیس کو عوامی مفاد اور ان کی حفاظت کیلئے اہمیت کا حامل تصور کر رہے ہیں۔ چونکہ اس میچ میں دیگر کھلاڑی جیسا کہ براڈ ہیڈن اور شین ایبٹ شامل تھے اسلئے توقع ہے کہ وہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنا موقف بیان کریں گے۔ امکان ہے کہ آنجہانی کھلاڑی فلپ ہیوز کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔