• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی حکومت شیخوپورہ نے مٹی، ریت اور کسو چوری کی کارروائیوں کا نوٹس

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع حکومت نے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی میں مٹی، ریت اور کسو چوری کرنے والے گروہوں کی کاروائیوں کا نوٹس لے لیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں متعدد گروہ دیہی علاقوں اور خشک نہروں اور راجباہوں کے علاوہ ضلع کونسل اور ضلع حکومت کے علاوہ محکمہ مال کی زمینوں سے لاکھوں روپے مالیت کی مٹی، ریت اور کسو نکال کر شیخوپورہ کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی ٹرکوں پر لیجا کر فروخت کرتے ہیں ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر راؤ ریاض اعجاز خان چوہان نے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور محکمہ مال کے حکام کو یہ ہدایت جاری کی ہے
تازہ ترین