• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے عوام کو آبنوشی کی سہولیتں میسر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، بی این پی

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)بی این پی عوامی کے مرکزی سینئر رہنما لالا محمدحسن ریکی نے کہا کہ گوادر کے عوام کو آبنوشی کی سہولت کا میسر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے دوسری جانب میگا پروجیکٹس کی باتیں سورج کو انگلی دکھانے والی بات ہے میگا پراجیکٹس اپنی جگہ عوام کا مسئلہ بنیادی حقوق ہیں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی مگر ہمارے اخبارات میں بنیادی حقوق کا رونا رویا جاتا ہے بنیادی حقوق مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری بلکہ فرائض میں شامل ہے اور حکومتی اداروں کا فعال ہونا لازمی شرط ہے حکومت اور ادارے عوام کو مطالبہ کرنے کا موقع ہی نہ دیں بلکہ عوامی حقوق کو پورا کرنے میں دیر نہ کریں ترقی صرف بنیادی حقوق مہیا کرنے کا نام ہے ۔
تازہ ترین