ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان میں شمس آباد کے رہائشیو ں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔مظاہرین شیخ عبدالرحمان، جنید، محمد ندیم، تیمور الحسن و دیگرنےکہا کہ وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے اور بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فلموںسمیت فحاشی و عریانی پھیلانے والے سٹیج ڈراموں اور رائیلٹی شوزپر بھی پابندی عائد کی جائے ۔