ایبٹ آباد( نمائندہ جنگ)ایبٹ آباد اور مری کے درمیان جتنی بھی رابطہ سڑکیں ہیں وہ سب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے سیاحوں کو آمدورفت میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں سوات بند ہونے کے بعد گلیات واحد سیاحتی مقام ہے جہاں سیاح سیرو تفریح کیلئے آتے ہیں ۔ اس پرسکون علاقے کی سڑکیں خستہ حال ہیں ۔ اہل علاقہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کروڑوں روپے گلیات کی ترقی پر خرچ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر سڑکوں کی صورتحال اتنی خراب ہے کہ کئی مقامات پر سیاح گاڑیوں سے اتر کر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد میں صرف کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے خرچ کررہی ہے جبکہ اس کا آفس نتھیا گلی میں قائم ہونا چاہئے۔