اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہناہےکہ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا،چینی سرمایہ کاروں کو بھگانے کی کوشش ہو رہی ہے،تاہم چین یا کسی بھی دوسرے ملک کی سرمایہ کاری نہیں رُکےگی۔
لاہورمیںکوئین میری کالج کی نئی تعمیرعمارت کےافتتاح کےموقع پر میڈیا سے گفتگو میں سردارایاز صادق کا کہنا تھاکہ عمران خان بالغ ہیں،بچے نہیں ہیں،انہیں خود دیکھنا چاہئےکہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں جب بھی بحث ہوتی ہے،تو ہرایک کی اپنی رائے ہوتی ہے، وہ ارکان کوبار بار ٹوکتے رہے کہ موضوع کشمیر ہے،کشمیر پربات کریں،لیکن وہ کسی کا منہ بند نہیں کر سکتے،صرف مائیک بند کر سکتےہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ ایک ٹی وی چینل نے ریفرنس کے متعلق ابہام پیدا کیا،وہ ٹی وی چینلزسےکہیں گےکہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں،ابہام پیدا کرکےخود کو شرمندہ نہ کریں۔