• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈ ی پی او اور ڈی سی او سیالکوٹ نے7 محرم کے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ اور ڈی سی او سیالکوٹ نے 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس امام بار گاہ اڈہ پسروریاں تا امام صاحب کے روٹ کا جائزہ لیا اور جلوس کی سیکورٹی کے حوالہ سے ہدایات دیں ۔ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی انکے ہمراہ تھے ۔دریں انثا محرم الحرام کا ماتمی جلوس جھولا شہزادہ علی اصغر ، امام بار گاہ قصر زینب سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پیر مدد علی شاہ میں اختتام پذیر ہوا جبکہ پیرس روڈ ،ہیڈمرالہ، کوٹلی لوہاراں ،سید پور، کھروٹہ سید اں۔مہاراجہ روڈ ،سیالکوٹ کینٹ سمیت دیگر علاقہ جات میں جلوس بر آمد ہونے کے ساتھ  مجلس عزا بھی منعقد کی گئیں۔
تازہ ترین