سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ پولیس نے وقار کو51لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں طارق، اعظم کو پچاس لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر تنویر اور تھانہ سول لائن پولیس نے فراز جہانگیر کو 6لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے سرفراز اور تھانہ سمبڑیال پولیس نے باسط علی کو 2لاکھ25ہزار روپے کا جعلی چیک دینے پر یوسف کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔