• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے بھی لندن میں سازش تیارہوئی ،عمران پھر لندن جا رہے ہیں،ایاز صادق

Imran Khan Visit London To Make Conspiracy
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کیلئے تالا لینے لندن جارہے ہیں، پہلے بھی لندن میں ہی سازش تیار کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے چھپ چھپا کر لندن میں میٹنگز ہوئی تھیں اب میڈیا نے پکڑ لیا، سب کوپتا ہےلندن میں کون کون اکٹھاہورہاہے۔

ایازصادق نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کیلئے تالا بننا مشکل ہے، کچھ لوگ تیس اکتوبر کو اسلام آباد میں خون خرابہ چاہتے ہیں، ہم خون خرابہ نہیں ہونے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے معاملے پر پوری پارلیمنٹ متحد ہے سوائے ایک جماعت کے، خواہش تھی کہ بائیکاٹ کرنے والی پارٹی کے اراکین مشترکہ اجلاس میں شرکت کرتے،ان کا کہنا ہےکہ نہیں چاہوں گا کہ قومی اسمبلی سے غیر حاضری کی بنیاد پر کوئی رکن اسمبلی ڈی سیٹ ہو، میں منتخب اسپیکر ہوں، مجھے نہ ماننے کہ مطلب ہے کہ آئین پاکستان کو نہ ماننا۔
تازہ ترین