• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریاخان مری لنک روڈ تعمیر نہ ہونےپر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

پڈعیدن(نامہ نگار) یونین کونسل بھانبھری کے چیئرمین محمد یوسف راجپر ،وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ پلھ نے یونین کونسل کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میرانپو ر میں کھلی کچھری منعقد کی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے چیئرمین محمد یوسف راجپر،وائس چیئرمین غلام مصطفی پلھ نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یوسی بھانھبری ہمیشہ مسائل کا شکار رہی ہے ضلع کونسل سے یوسی بھانبھری میں ترقیاتی کاموں کیلئے اضافی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے اور جلد ضلع کونسل کے چیئرمین عبدالستار عباسی سے ملاقات کی جائیگی اور مسائل سے آگاہ کیا جائے گا،کھلی کچھری میں علاقہ مکینوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،علاقہ مکنیوں راشد،ابراہیم پلھ ،فوٹو ،جمیل احمد،جاوید راجپر،غلام مصطفی ،پرویز پلھ دیگرنے یوسی بھانبھری محمد یوسف راجپر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ پڈعیدن دریاخان مری لنک روڈ 30برس سے تعمیر نہیں ہوسکا۔ پڈعیدن دریاخان مری لنک روڈ پر 20 پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث علاقے کے ہاریوں ،کسانوں،آبادگاروں کوگندم ،اناج،دھان ،کپاس ،گنا،سبزیاں و دیگر اجناس غلہ منڈیو ں اور دیگر شہروں میں لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بروقت اجناس مارکیٹ ،منڈیوں میں نہ پہنچنے سے آبادگاروں ،کسانوں کوکروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔آبادگاروں اور علاقہ مکینوں کے احتجاجی مظاہرے  پرچیئرمین محمد یوسف راجپر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ رابطہ سڑکوں کی فوری تعمیر کیلئے  پی پی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عبدالستار راجپر ،ضلع کونسل نوشہروفیروز کے چیئرمین عبدالستار عباسی سے اسپیشل گرانٹ منظور کراکر پڈعیدن دریاخان مری لنک روڈ اور 20 سے زائدٹوٹ پھوٹ کا شکار رابطہ پل تعمیر کرائے جائیں گے۔
تازہ ترین