اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سینیٹر رحمان ملک نے ملک کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے محرم الحرام پر سخت سکیورٹی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت دہشت گرد عناصر کو ان ایام محرم میں پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی خصوصی نگرانی کی جائے بھارت نے ہمیشہ پاکستان میں امن کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے شیعہ سنی اس ملک میں ہمیشہ بھائیوں کی طرح رہتے رہے ہیں اور رہتے رہیں گے ۔ملک دشمن اور دہشت گرد عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے حکومت جو پابندیاں لگاتی ہے عوام کو ان کا احترام کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ محرم ایثار و قربانی اور صبر کا درس دیتا ہے جو ہمیشہ واقعہ کربلا میں ملتا ہے انہوں نے کہا کہ 12 سالہ جنید احمد کا بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل قابل مذمت ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی دلسوز مظالم نظر کیوں نہیں آ رہے اقوام متحدہ اور امریکا بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے اتوارکے روز مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما صدیق الفاروق سے ان کے بیٹے کی وفات پر ان کے گھر پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔