گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پر امن فضا میں محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔حساس جلوس کی ویڈیو کے سا تھ ساتھ جلوس و مجالس کو ٹرپل لئیر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔شہریوں کے تعاون سے حالات میں مزید بہتری لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسرایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر اور کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر)محمد آصف نے گزشتہ روزامام بارگاہ گلستان معرفت اور کھیالی دروازہ کا وزٹ کرتے ہوئے کیا۔