جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا جنازہ اٹھ گیا ،اس لیے سی پیک کےروٹ پر اعتراض اٹھایا جا رہاہے، فاٹا اصلاحات پر قبائلی عوام اور ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ قبائلی غلام نہیں،کوئی تجویز ہوتو قبائلیوں سے ریفرنڈم میں پوچھا جائے،میں نے فاٹا انضمام یا کسی تجویز کی مخالفت نہیں کی۔
مولانا ا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اتحادی جماعت ہیں لیکن اختلاف رائے کا حق حاصل ہے،وزیراعلیٰ کے پی نے وزیراعظم سےسی پیک کے روٹ پر اعتراض نہیں کیا،سی پیک کے راستے پر اعتراض بہت بعد میں کیا گیا،جب کام شروع ہوگیا تو اب اعتراضات کیوں کیے جارہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شکست خوردہ ذہنیت کے لوگ گھر بیٹھ جائیں۔صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا کوئی تالاہے ؟ جس کافضل الرحمان نےجواب دیا کیا پدی ،کیا پدی کا شوربا۔