• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف خاتون کا احتجاج

سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے علاقے کنب کی رہائشی ضعیف العمر خاتون مسمات اللہ ڈنی تھیبو نے بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔  خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے عمران علی نے دو سال قبل مسمات رضیہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے ورثاء نے 13رمضان کو بیکری پر کام کرنے والے اس کے 25سالہ بیٹے وجہہ اللہ کو اغوا کرکے لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے متعلقہ پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے مگر پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ خاتون نے  حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ اس کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین