گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف ظفر چیمہ کی زیرنگرانی 9ویں محرم الحرام کے سلسلے میں ٹریفک ڈیوٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ، ماتمی جلوس ،مجلس اورمتبادل راستوں کی فراہمی کیلئے1ڈی ایس پی ،12سینئر ٹریفک وارڈنز اور94ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیئے گئے مجموعی طور پر15مقررہ اوقات کے پروگرامات کیلئے متعلقہ روڈز بند کرنے کیلئے 92بیریئرز اور15ڈیوٹی کیبنز فراہم کردیئے گئے۔