سکھر (بیورورپورٹ) خیرپور کے علاقے کنب کے رہائشی شخص منیر احمد پھلپوٹو نے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد کی جانب سے اس کے گھر پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث ہماری جانوں کو خطرہ ہے۔ میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ با اثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔