سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر ضلع سیالکوٹ میں 100سے زائد مجالس اور 50سے زائد جلوس برآمد کئے گئے۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کوٹلی لوہاراں مشرقی، رتووال، ڈوگراں کلاں، کھروٹہ سیداں، شیر پور، کالا کھنبرا والا، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں کمانوالہ اور سجیت گڑھ سے جلوس جبکہ13مختلف مقامات پر مجالس، تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر مجلس، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اڈہ پسروریاں اور بھلول دانا سے جلوس، کوٹلی سید امیر کے علاقہ چپراڑ اور پتوال سے جلوس جبکہ گجرال، گلبہار اور کوٹلی سید امیر سمیت دیگر علاقوں میں مجلسیں، تھانہ مراد پور کے علاقہ بھاہو بھٹی، کپوروالی اور اولکھ میں مجالس جبکہ ریہ سیداں سے دو جلوس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں13مجالس، تھانہ پھوکلیاں کے علاقہ میں مجلس جبکہ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ چوگ پور اور لاڈو پنڈی سمیت دیگر علاقہ جات میں مجالس ا نعقاد کی گئیں۔