• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رحیم یار خاں منیر کلیار کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بہاولپور(سٹی رپورٹر)   مقامی  آرگنائزیشن کے زیر اہتمام  ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رحیم یار خاں ملک منیر کلیار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بہاول پور میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سابق ڈپٹی آڈیٹر جنرل آف پاکستان ملک اللہ بخش کلیار نے کی۔ تقریب میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات اللہ بخش کلیار مدنی، صوبیدار یار محمد کلیار، حافظ انیس، پروفیسر اصغر کلیار، ایڈووکیٹ شاہنواز اور معروف کالم نگار امجد کلیار،ملک وحید کلیار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی آڈیٹر جنرل آف پاکستان ملک اللہ بخش کلیار نے کہا کہ ملک منیر کلیار نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی باوقار، شاندار اور ایمانداری ودیانت داری جیسے اوصاف کو سامنے رکھ کر سرانجام دیں۔
تازہ ترین