• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائر، فرانس،سویڈن، بلجیم ، پرتگال اور آسٹریلیا فاتح

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچز میں فرانس نے نیدرلینڈ کو 0 کے مقابلے میں 1گول سے شکست دےکر جیت اپنے نام کر لی ۔ پہلے ہاف میں پال پوگبا کے گول کی مدد سے فرانس نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلے میں نیدر لینڈ کو شکست دی جبکہ بیلجیم اور پرتگال نے بھی 6-0 کے فرق سے جیت درج کی جمعہ کو پیرس میں بلغاریہ کے خلاف 4-1کی فتح کے دوران کوچ نے دنیا کے سب سے مہنگے فٹبال پوگبا پر تنقید کی تھی لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر30میٹر کے فاصلے سے گول داغ کر ٹیم کی جیت میںہیرو رہے۔سوئیڈن نے بلغاریہ کو 3-0سے شکست دی۔دونوں ٹیمیں 11 نومبر کو فرانس میں آمنے سامنے ہوں گی۔دوسری طرف بیلجیم اور پرتگال نے فروئے آئیلینڈ اور جبرالٹر کی کمزور ٹیموں کے خلاف گولوں کی بارش لگائی۔بیلجئیم اسٹرائیکر کرسٹین بینٹییک  نے سب سے تیز گول کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک کے دوران پہلا گول کھیل شروع ہونے کے صرف ساتویں سیکنڈ میں داغا۔بیلجیم کی ٹیم گروپ ایچ میں تین میچز جیت کر نو پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔یونان کے بھی نو پوائنٹس ہیں لیکن خراب گول کے فرق کی وجہ سے ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔گروپ اے میں بیلا روس اور لکسمبرگ کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر رہا ۔ لیٹیویا کو ہنگری کے ہاتھوں 0 کے مقابلے میں2 گول سے شکست ہوئی ۔ بوسنیا ہرزگونینا نے سائپرس کو 2-0سے ہرایا ۔ ایسٹونیا کو0کے مقابلے میں 2 گول سے یونان کے ہاتھو ں شکست ہوئی ۔ منگل کو ہونے والے میچز میں آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے سر توڑ کوشیش کیں۔ مگر کھیل کا اختتام دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1گول سے برابر رہا ۔ جبکہ ایک دوسرے میچ میں عراق نے تھائی لینڈ کو 0کے مقابلے میں 1 گول سے ہرا کر فتح حاصل کی ۔ 
تازہ ترین