مردان(نمائندہ جنگ)مردان میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں اور مریضوں کی تعداد47 تک پہنچ گئی ہے زیادہ تر مریض ڈسچارج کردیئے گئے تاہم 16بدستور زیرعلاج جبکہ متاثرہ علاقوں میں فوگ سپرے شروع کردیا گیا ہے پانچ روز قبل ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27 تھی تاہم ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور اب یہ تعداد بڑھ کر 47 تک جاپہنچی مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مردان کے مختلف ہسپتالوں میں علیٰحدہ ہ وارڈزقائم کئے گئے ہیں اب تک 16 مریض ایم ایم سی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ باقی مریضوں کو ڈسچارج کردیاگیاہے دریں اثناء ڈی ایچ او ڈاکٹرحبیب خٹک نے شہریوں سے کہاہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کریں اور مچھردانی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈینگی وائرس کوکنٹرول کرانے کے لئے دیہی علاقوں میں فوگ سپرائے شروع کیا گیا ہے۔