• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینیتؓ کے فلسفہ اور نظریات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حسینیتؓ کے فلسفہ اور نظریات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے تاریخ ساز قربانی دی اورا یمان و کردار سے جنگ جیتی، مظلوم کشمیریوں کے جذبہ حسینیؓ کو بھارتی فوج کسی صورت نہیں کچل سکتی چاہے، وہ کتنا ہی ظلم کرلے، دنیا بھر میں مجالس ہو تی ہیں اور عزاداری ہو تی ہے لیکن فلیگ مارچ کا سہارا نہیں لینا پڑتالیکن ہمیں فلیگ مارچ کا سہارا لینا پڑتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال میں38ویں سالانہ اتحاد بین المسلمین سید الشہداء کانفرنس کے  اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،جس میں علامہ سید رضا حیدر رضوی، مفتی غلام مصطفیٰ رضوی ، مخدوم زوہیب گیلانی ، علامہ عبد الحق مجاہد،مخدوم عباس رضا مشہدی،ڈاکٹر عظمت اللہ سلطان قادری سروری، ملک مختار احمد اعوان، علامہ عنایت اللہ رحمانی ، میاں جمیل احمد ،شفقت خان لنگاہ ، سیدہ عابدہ بخاری ،سید زاہد حسین گردیزی، شیخ عمر دین ، سبطین رضالودھی،سید محمد علی رضوی، ، وسیم ممتاز ، ندیم قریشی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ  سید مطلوب بخاری ،نعیم اقبال نعیم ،ارشد حسین ارشد ، سید مقبول بخاری، طارق قادری، شاہد محمود انصاری ،شوکت سعیدی ، سجاد حسین بھٹی ، اسحاق بلوچ، اسلم ڈوگر ، یوسف انصاری، افتخار مغل ، فہیم ساجد ، زیب رسول، افضل سپرا، راجہ یونس بھٹی ،عمران گردیزی ، شاہد بلال، وقاص فریدی ، حافظ ظفر قریشی ، ساجد علی ملتانی ،قاری ابوبکر ،محمد جمیل ،عاصم گولڑوی ، ملک محبوب ، سید حسن محمود ، اجمل شاہ، زاہد فاروقی لغاری ودیگر نے شرکت کی، مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا نمونہ ہیں  انہوں نے کہا کہ حسینیؓ جذبے کو سامنے رکھتے ہو ئے نہتے کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انہیں ضرور آزادی حاصل ہو گی اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی ،امن کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔
تازہ ترین