راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کی ٹرانزکشن ایڈوائزری سروسز کیلئے کنسلٹنسی ہائرکرنے کیلئے پری کوالیفیکیشن ڈاکومنٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، 13فرموں نے گذشتہ روز تک آر ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ برانچ سے پری کوالیفیکیشن ڈاکومنٹس حاصل کر لئے ، 17اکتوبر تک یہ ڈاکومنٹس حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ آرڈی اے میں جمع کروانے کی آخری تاریخ 19اکتوبر مقرر کی گئی ہے، آر ڈی اے ذرائع کے مطابق ،حکومت اس منصوبے کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ساتھ کم سے کم لاگت میں مکمل کرنا چاہتی ہے، راولپنڈی رنگ روڈ کا زیادہ تر حصہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ سے گزرنا ہے اس لئے شہری توقع کر رہے ہیں کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور حکومت میں ہی مکمل ہو سکتا ہے ، آر ڈی اے ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈکی لمبائی 40کلومیٹر تک ہو سکتی ہے اور چھ رویہ رکھا جائے گا ۔