سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے سستی بستی کی رہائشی خاتون زرینہ نے اپنے بھائی علی حسن مہر اور بچوں کے ہمراہ دیوروں کی ذیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ چار ماہ قبل اس کا شوہر فوت ہو چکا ہے جبکہ دیوروں نے اس کے شوہر کے قتل کا جھوٹا الزام لگا کر ان پر مقدمہ درج کرایا ہے اور دیوروں کی جانب سے شوہر کی ملکیت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہماری حکام سے اپیل ہے کہ میرے مرحوم شوہر کے بھائیوں کی ذیادتیوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔