لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف برادران کے شاہانہ طرز حکومت کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کو اپنے عہدوں سے فوری الگ ہونے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سےچیئرمین تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر ذاتی مفادات سمیٹنا اور نجی کاروبار کی افزائش کرنانوازشریف کی ترجیح رہی ہے۔