بہاولپور(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار بہاولپور انتخابات، عہدہ صدارت اور جنرل سیکریٹری کے دو دو امیدوار میدان میں ہیں تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار بہاولپور کے الیکشن 2017ء کے لئے جو کہ جنوری 2017ء میں متوقع ہیں، تاحال عہدہ صدارت کے لئے محمدنعیم بھٹی ایڈووکیٹ اور عثمان فاروق ایڈووکیٹ بطور امیدوار سامنے آئے ہیں۔ اِسی طرح جنرل سیکریٹری کے عہدہ کے لئے تاحال محمدعلی رضوی ایڈووکیٹ اور ریحان مترو ایڈووکیٹ بطور امیدوار سامنے آئے ہیں۔ امیدواروں نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں بینرز آویزاں کرکے انتخابی مہم شروع کردی ہے