سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے سینئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کراچی کے نجی اسپتال میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔مرحوم کی میت کو ان کے آبائی علاقے ڈہرکی لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ڈہرکی کے نزدیک آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سکھر پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ لالہ اسد پٹھان، صدر جان محمد مہر، جلال الدین بھیو، جاوید میمن، قذافی شاہ، لالہ شہباز پٹھان سمیت صحافتی تنظیموں کے عہدیداران ، پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں ، فوٹو گرافرز، کیمرا مینز، علاقے کے عوام ، سیاسی، سماجی، تجارتی ، عوامی، مذہبی، ادبی حلقوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم ایک طویل عرصے سے صحافت کے شعبے سے منسلک تھے ۔ان کے انتقال کی خبر سے سندھ کے صحافتی حلقوں میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔