• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سلامتی کے خلاف ابھی ٹریلر چل رہے ہیں ، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے خلاف ابھی ٹریلر چل رہے ہیں ،عوام نے اپنا فیصلہ کن کردار ادا نہ کیا اور کرپٹ کرداروں سے نجات حاصل نہ کی تو پوری فلم بھی چل سکتی ہے ۔انکوائری کمیٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جان ہتھیلی پر رکھ کر سلامتی اور امن کے دشمنوں کے چہروں سے نقاب اٹھارہے ہیں ۔اور وقت آنے پر ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔ مگر نہ جانے کیوں ادارے پانامہ کے کرداروں ،سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں اور سلامتی کے دشمنوں کے قومی و بین الاقوامی جرائم سے صرف نظر کرتے چلے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر ملکی سلامتی کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔
تازہ ترین