• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او نےسیالکوٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گلشن اقبال پارک، نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم اور اراضی سہولت سنٹر کادورہ کیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )ڈی سی او نے ڈی ایچ کیو ہسپتال، گلشن اقبال پارک، نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم اور اراضی سہولت سنٹر کادورہ کیا ۔ ڈی سی او سیالکوٹ آصف طفیل نے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ کے دوران آئوٹ ڈور میں مریضوں کے مسائل سنیں اور ہسپتال انتظامیہ کو تلقین کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں ۔انہوں نے نوازشریف ہاکی سٹیڈیم میں کی گرا ئونڈ ،   اور ڈریسنگ روم میں بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی  کہ  بچھائی جانے والی منصوعی ٹرف کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ گلشن اقبال پارک کے دورہ کے دوران موقع پر موجود ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ گلشن پارک میں بھرپور شجر کاری کی جائے اور یہاں پر بچوں کیلئے جھولے لگائے جائیں۔ بعد ازاں ڈی سی او نے اراضی سہولت سنٹر کے دورہ کے دوران سائلین کے مسائل سنیں اور ان کی جانب سے شکایات کے ازالہ کو یقینی بنانے کیلئے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے ہدایت کی کہ سائلین کو شکایات کو نمٹانے کے بعد ان کو فون کر کے تصدیق حاصل کی جائے ۔
تازہ ترین